ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹنہ کے اردو کنیا مڈل سکول میں دھماکہ، 3بچے زخمی

پٹنہ کے اردو کنیا مڈل سکول میں دھماکہ، 3بچے زخمی

Sun, 30 Apr 2017 11:05:50    S.O. News Service

پٹنہ،29؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہارکے دارالحکومت پٹنہ کے ایک اسکول میں کم صلاحیت والے ایک بم دھماکے ہونے سے تین اسکول بچے زخمی ہوگئے۔پولیس اسے اعلیٰ طاقت والی آتش بازی کادھماکہ بتا رہی ہے۔پولیس نے بم دھماکے ہونے کے واقعہ سے انکارکرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں طاقتور آتش بازی کی وجہ تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے ایک افسرنے بتایاکہ کھاجیکلا تھانہ علاقہ کے لودھی کٹرامیں واقع اردو کنیا مڈل سکول کے احاطے میں ہوئے دھماکے کی زد میں آنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے بتایاکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد واضح ہے کہ یہ بم دھماکے نہیں، بلکہ آتش بازی دھماکہ ہے۔زخمی تینوں بچوں کو ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ابتدائی طبی امدادکے بعد سب کو چھٹی دے دی گئی ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: